Narrated Masruq bin Al-Aida: Um Ruman, the mother of `Aisha said that while `Aisha and she were sitting, an Ansari woman came and said, "May Allah harm such and-such a person!" Um Ruman said to her, What is the matter?" She replied, "My son was amongst those who talked of the story (of the Slander)." Um Ruman said, "What is that?" She said, "So-and-so...." and narrated the whole story. On that `Aisha said, "Did Allah's Apostle hear about that?" She replies, "yes." `Aisha further said, "And Abu Bakr too?" She replied, "Yes." On that, `Aisha fell down fainting, and when she came to her senses, she had got fever with rigors. I put her clothes over her and covered her. The Prophet came and asked, "What is wrong with this (lady)?" Um Ruman replied, "O Allah's Apostle! She (i.e. `Aisha) has got temperature with rigors." He said, "Perhaps it is because of the story that has been talked about?" She said, "Yes." `Aisha sat up and said, "By Allah, if I took an oath (that I am innocent), you would not believe me, and if I said (that I am not innocent), you would not excuse me. My and your example is like that of Jacob and his sons (as Jacob said ): 'It is Allah (Alone) Whose Help can be sought against that you assert.' Um Ruman said, "The Prophet then went out saying nothing. Then Allah declared her innocence. On that, `Aisha said (to the Prophet), "I thank Allah only; thank neither anybody else nor you."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 464
الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 3388
´بیشک یوسف اور ان کے بھائیوں کے واقعات میں پوچھنے والوں کیلئے قدرت کی بہت سی نشانیاں ہیں`
«. . .حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أُمَّ رُومَانَ وَهِيَ أُمُّ عَائِشَةَ عَمَّا قِيلَ فِيهَا مَا قِيلَ قَالَتْ: بَيْنَمَا أَنَا مَعَ عَائِشَةَ جَالِسَتَانِ إِذْ وَلَجَتْ عَلَيْنَا امْرَأَةٌ مِنْ الْأَنْصَارِ وَهِيَ تَقُولُ: فَعَلَ اللَّهُ بِفُلَانٍ وَفَعَلَ، قَالَتْ: فَقُلْتُ لِمَ؟ . . .»
”. . .ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو محمد بن فضیل نے خبر دی ‘ کہا ہم سے حصین نے بیان کیا ‘ ان سے سفیان نے ‘ ان سے مسروق نے بیان کیا کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ ام رومان رضی اللہ عنہا سے عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو بہتان تراشا گیا تھا اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی کہ . . .“ [صحيح البخاري/كِتَاب أَحَادِيثِ الْأَنْبِيَاءِ: 3388]
باب اور حدیث میں مناسبت
صحیح بخاری کا باب: «بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لَقَدْ كَانَ فِي يُوسُفَ وَإِخْوَتِهِ آيَاتٌ لِلسَّائِلِينَ}:»
ترجمۃ الباب میں امام عالی مقام امام بخاری رحمہ اللہ نے یوسف علیہ السلام کا ذکر فرمایا اور تحت الباب میں جس حدیث کا ذکر فرمایا ہے، اس میں واضح طور پر یوسف علیہ السلام کا ذکر نہیں ہے، بلکہ اشارۃً ان کا ذکر ہے، علامہ عبدالحق الہاشمی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں کہ:
«حديث ام رومان اورده هنا القول عائشة فيه: فمثلي ومثلك كمثل يعقوب وبنيه، فان يوسف داخل فيهم .»
”یعنی امام رومان رضی اللہ عنہا کی حدیث کا باب سے تعلق عائشہ رضی اللہ عنہا کے اس قول میں ہے کہ ”میری اور آپ کی مثال یعقوب علیہ السلام اور ان کے بیٹوں کی سی ہے“، پس ان کے بیٹوں میں یوسف علیہ السلام داخل ہیں۔“
مزید اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ اس حدیث کے دوسرے طرق کی طرف اشارہ فرما رہے ہیں، جس میں امی عائشہ رضی اللہ عنہا کے الفاظ کچھ اس طرح کے ہیں، ”مجھے یعقوب علیہ السلام کا نام یاد نہیں آیا تو میں نے یوسف علیہ السلام کے والد کہہ دیا۔“
لہٰذا یہیں سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت ہو گی۔
فائدہ:۔
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے ایک اشکال مذکورہ حدیث کی سند پر لگایا ہے، کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے «مسروق عن ام رومان» کہ واسطے سے جو حدیث الافک روایت کی ہے، اس کو مسروق نے ام رومان رضی اللہ عنہا سے نہیں سنا، کیوں کہ ام رومان رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دورمیں انتقال فرما گئی تھیں، اور اس وقت مسروق چھ سال کے تھے، اس لئے مسروق کی روایت ام رومان رضی اللہ عنہا سے کس طرح درست ہو سکتی ہے؟ پس یہ علت روایت میں موجود ہے،
خطیب صاحب کے الفاظ یہ ہیں کہ:
«وخفيت هذه العلة على البخاري رحمه الله .»
”پس یہ علت اس میں موجود ہے، جو امام بخاری رحمہ اللہ پر مخفی رہی۔“
اس تنقید کہ ہم پیالہ کئی متاخرین کی جماعت بنی، لیکن اگر تحقیقی نگاہ سے دیکھا جائے تو خطیب بغدادی رحمہ اللہ کا موقف کمزور ہے، بلکہ صحیح بات ان سے مخفی رہی، نہ کہ امام بخاری رحمہ اللہ پر۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ، امام بخاری رحمہ اللہ کی تحقیق کے قائل تھے، بلکہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے خطیب رحمہ اللہ کا واضح طور پر رد فرمایا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ:
”جس روایت سے ام رومان کا ۶ ھ میں انتقال ثابت کیا جاتا ہے، اس میں ایک سیئی الحفظ راوی زید بن جدعان ہے، چنانچہ امام بخاری رحمہ اللہ نے تاریخ الصغیر اور تاریخ الاوسط میں اس کی نقل کردہ روایت کو ضعیف قرار دیا ہے اور «فيه نظر» فرما کر اس کا رد فرما دیا۔“
مزید حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے محدث ابراہیم حربی رحمہ اللہ کا قول بھی نقل فرمایا ہے تاکہ مسروق اور ام رومان رضی اللہ عنہا کے انقطاع کا خدشہ دور ہو جائے اور ان کی لقاء و سماع ثابت ہو جائے۔
«وقد جزم ابراهيم الحربي الحافظ باٴن مسروقآ انما سمع من ام رومان فى خلافة عمر رضي الله عنه»
”یقیناًً ابراہیم حربی نے جزم کے ساتھ ثابت فرمایا ہے کہ مسروق نے ام رومان سے خلافت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں سماعت فرمایا ہے۔“
لہٰذا امام ابن عبدالبر رحمہ اللہ کا بھی یہاں بآسانی رد ہوتا ہے کیونکہ آپ بھی خطیب بغدادی رحمہ اللہ کے ہم پیالہ تھے، اس مسئلے میں امام ابونعیم الاصفھانی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جو یہ کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں وہ انتقال کر گئی تھیں، تو اسے وہم ہو گیا ہے۔“
«عاشت ام رومان بعد نبي صلى الله عليه وسلم دهرا»
”یعنی ام رومان رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کئی سال زندہ رہیں۔“
ان اقتباسات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ، ام رومان رضی اللہ عنہا کا سماع امام مسروق رحمہ اللہ سے ثابت ہے، لہٰذا خطیب بغدادی رحمہ اللہ کا اعتراض کالعدم ٹھرا، مزید تفصیل کے لئے مراجعت کیجئے: [التوضيح لشرح الجامع الصحيح لابن الملقن: 19 / 38۔ 439]
عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم، حدیث\صفحہ نمبر: 27
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4143
4143. حضرت مسروق بن اجدع سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے ام المومنین عائشہ ؓ کی والدہ حضرت ام رومان ؓ نے خبر دی کہ ایک دفعہ میں اور عائشہ ؓ بیٹھی ہوئی تھیں۔ اس دوران میں ایک انصاری عورت آئی اور کہنے لگی کہ اللہ فلاں کو ایسا ایسا کرے۔ ام رومان نے پوچھا: کیا بات ہے؟ اس نے بتایا کہ میرا بیٹا بھی ان لوگوں کے ساتھ شریک ہو گیا ہے جنہوں نے اس طرح کی باتیں کی ہیں۔ ام رومان ؓ نے پوچھا: وہ کیا باتیں ہیں؟ تو انہوں نے واقعہ بہتان ذکر کیا۔ حضرت عائشہ ؓ نے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ نے بھی یہ باتیں سنی ہیں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ حضرت عائشہ ؓ نے پوچھا: کیا حضرت ابوبکر ؓ نے بھی سنی ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ حضرت عائشہ ؓ یہ سنتے ہی غش کھا کر گر پڑیں۔ جب انہین ہوش آیا تو انہیں سردی کے ساتھ بخار چڑھا ہوا تھا۔ میں نے ان پر کپڑا ڈال دیا اور انہیں ڈھانپ دیا۔ اس دوران میں نبی ﷺ تشریف لائے تو فرمایا: ”اس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:4143]
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث پر منکرین حدیث کی طرف سے اعتراض کیا جاتا ہے کہ بقول واقدی حضرت ام رومان ؓ کا انتقال چار یا پانچ ہجری میں ہو چکا تھا اور حضرت مسروق صحابی نہیں ہیں کیونکہ وہ یمن سے آپ کی وفات کے بعد حضرت ابو بکر ؓ یا حضرت عمر ؓ کےکے دور خلافت میں آئے لہٰذا اس روایت میں انقطاع ہے۔
لیکن واقدی کا قول اس لیے قابل اعتبار نہیں کہ احادیث میں اس کی تردید موجود ہے کیونکہ جب رسول اللہ ﷺ پر آیت تخبیر نازل ہوئی تو آپ نے حضرت عائشہ ؓ سے فرمایا:
”میں تجھ پر ایک معاملہ پیش کرتا ہوں اپنے والدین حضرت ابو بکر ؓ اور حضرت ام رومان ؓ سے مشورہ کر کے جواب دینا۔
“ (مسند أحمد: 212/5)
اور آیت تخبیرنو ہجری میں نازل ہوئی تھی اس کا مطلب یہ ہے کہ نو ہجری تک حضرت اُم رومان ؓ کا زندہ رہنا احادیث سے ثابت ہے نیز صحیح بخاری کی روایت بھی قول واقدی کے معارض ہے۔
2۔
ابراہیم حربی نے یقین سے کہا ہے کہ مسروق کا سماع اُم رومان ؓ سے ثابت ہے اور وہ سماع کے وقت پندرہ برس کے تھے، اس کے علاوہ ابو نعیم اصفہانی نے کہا:
اُم رومان ؓ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد زندہ ہیں لہٰذا مذکورہ روایت متصل اور صحیح ہے۔
(فتح الباري: 546/7)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4143