ہم سے ابونعیم نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ‘ ان سے ابواسحاق سبیعی نے ‘ ان سے سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احزاب کے موقع پر (جب کفار کا لشکر ناکام واپس ہو گیا) فرمایا کہ اب ہم ان سے لڑیں گے۔ آئندہ وہ ہم پر چڑھ کر کبھی نہ آ سکیں گے۔
Narrated Sulaiman bin Surd: On the day of Al-Ahzab (i.e. clans) the Prophet said, (After this battle) we will go to attack them(i.e. the infidels) and they will not come to attack us."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 5, Book 59, Number 435
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4109
4109. حضرت سلیمان بن صرد ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے غزوہ احزاب کے دن فرمایا: ”اب ہم ان پر چڑھائی کریں گے وہ ہم پر چڑھ کر نہیں آئیں گے۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:4109]
حدیث حاشیہ: بخاری میں سلیمان بن صرد ؓ سے صرف یہی ایک حدیث مروی ہے۔ یہ ان لوگوں میں سب سے زیادہ بوڑھے تھے جو حضرت حسین ؓ کے خون کا بدلہ لینے کوفہ سے نکلے تھے۔ مگر عین الوردہ کے مقام پر یہ اپنے ساتھیوں سمیت مارے گئے۔ یہ 65 ھ کا واقعہ ہے۔ (فتح)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4109