شمائل ترمذي کل احادیث 417 :حدیث نمبر

شمائل ترمذي
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خضاب کا بیان
2. خضاب لگانے والی ایک حدیث مبارک
حدیث نمبر: 46
Save to word مکررات اعراب
حدثنا سفيان بن وكيع قال: حدثنا ابي، عن شريك، عن عثمان بن موهب قال: سئل ابو هريرة: هل خضب رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: «نعم» قال ابو عيسى:" وروى ابو عوانة هذا الحديث عن عثمان بن عبد الله بن موهب، فقال: عن ام سلمة"حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَوْهَبٍ قَالَ: سُئِلَ أَبُو هُرَيْرَةَ: هَلْ خَضَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ أَبُو عِيسَى:" وَرَوَى أَبُو عَوَانَةَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، فَقَالَ: عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ"
عثمان بن موھب سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب کیا تھا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں!۔ ابوعیسیٰ (امام ترمذی رحمہ اللہ) نے فرمایا: ابوعوانہ نے اس حدیث کو «عثمان بن عبدالله بن موهب عن ام سلمه» کی سند سے بیان کیا ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح» :
اس روایت کی سند شریک بن عبداللہ القاضی (مدلس) اور سفیان بن وکیع (ضعیف) کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن صحیح بخاری کے شاہد کی وجہ سے حدیث کا متن صحیح ہے۔
اس حدیث کو امام بخاری نے دوسری سند کے ساتھ «عثمان بن موهب عن ام سلمه رضي الله عنها» سے مفصل روایت کیا ہے۔ (صحيح بخاري: 5896)
تنبیہ: ابو عوانہ (وضاح بن عبداللہ الیشکری) کی روایت نہیں ملی۔ «والله اعلم»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.