419- وعن سعيد المقبري عن ابيه عن ابى هريرة قال: خمس من الفطرة: تقليم الاظفار، وقص الشارب، ونتف الإبط، وحلق العانة، والاختتان.419- وعن سعيد المقبري عن أبيه عن أبى هريرة قال: خمس من الفطرة: تقليم الأظفار، وقص الشارب، ونتف الإبط، وحلق العانة، والاختتان.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں: ناخن تراشنا، مونچھیں کٹوانا، بغلوں کے بال نوچنا، زیرناف شرمگاہ کے بال مونڈنا اور ختنہ کرنا۔
हज़रत अबु हुरैरा रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि पांच चीजें फ़ितरत में हैं ! नाख़ून काटना, मूंछें कटवाना, बग़लों के बाल साफ़ करना, नाफ़ से नीचे गुप्त अंग के बाल साफ़ करना और ख़तना करना।
تخریج الحدیث: «419- موقوف، الموطأ (رواية يحيیٰي بن يحيیٰي 921/2 ح 1774، ك 49 ب 3 ح 3) التمهيد 56/21، الاستذكار: 1706 و أخرجه البخاري فی الادب المفرد (1294) من حديث مالك به وللحدیث لون آخر عند النسائي (129/8 ح 5047) ورواه البخاري (5859) ومسلم (257) من حديث سعيد بن المسيب عن ابي هريرة به مرفوعاً والحديثان صحيحان والحمد للہ.»
قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 28 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 28
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري فى الادب المفرد 1294، من حديث مالك به وللحديث لون آخر عند النسائي 8/128 ح5047، ورواه البخاري 5859، ومسلم 257، من حديث سعيد بن المسيب عن ابي هريرة به مرفوعًا والحديثان صحيحان والحمدلله]
تفقه: ➊ اس حدیث میں جن پانچ اُمور کا ذکر آیا ہے یہ دین فطرت میں سے ہیں۔ ناخن تراشنے ہوں یا مونچھیں کٹوانا وغیرہ ان کے لیے زیادہ سے زیادہ چالیس دنوں کی حد ہے۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے لئے مونچھیں کٹوانے، ناخن تراشنے، بغلوں کے بال نوچنے اور شرمگاہ کے بال مونڈنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے کہ چالیس راتوں سے زیادہ نہ چھوڑیں۔ [صحيح مسلم: 258، دارالسلام: 599] ➋ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں داڑھی چھوڑنا، مسواک، ناک میں پانی ڈالنا، انگلیوں کے پورے دھونا اور استنجا کرنا بھی فطرت میں شامل کیا گیا ہے۔ [ديكهئے صحيح مسلم: 261، دارالسلام: 604 و سنده حسن] ➌ درج بالا حدیث اگرچہ موطأ کے نسخوں میں موقوف ہے لیکن حافظ ابن عبدالبر نے اسے صحیح سند کے ساتھ امام مالک سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [التمهيد 21/56] نیز دیکھئے [صحيح بخاري 5891، وصحيح مسلم 257] ➍ مونچھیں کاٹنا یا کٹوانا بہتر ہے اور افضل یہ ہے کہ اتنی مونچھیں کاٹی جائیں کہ جِلد نظر آنے لگے۔ دیکھئے [صحيح بخاري قبل ح5888 تعليقاً، الاثرم نحو المعنيٰ بحواله تغليق التعليق 5/72، وسنده حسن] ◄ عبیداللہ بن عمر بن میسرہ القواریری رحمہ اللہ نے کہا: ایک دن سفیان بن عیینہ ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ نے اپنی مونچھیں استرے سے مونڈ رکھی تھیں۔ [التاريخ الكبير لابن ابي خيثمه ص378، 379 ح387، وسنده صحيح] معلوم ہوا کہ بعض علماء کا مونچھیں مونڈنے کو مثلہ وغیرہ کہنا صحیح نہیں ہے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 419