اس سند سے بھی خلاس سے اسی طرح مروی ہے، لیکن اس میں انہوں نے علی رضی الله عنہ کے واسطے کا ذکر نہیں کیا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- علی رضی الله عنہ کی حدیث میں اضطراب ہے، یہ حدیث حماد بن سلمہ سے بطریق:
«قتادة عن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم» مروی ہے کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو اپنا سر مونڈانے سے منع فرمایا،
۲- اہل علم کا اسی پر عمل ہے، وہ عورت کے لیے سر منڈانے کو درست نہیں سمجھتے ان کا خیال ہے کہ اس پر تقصیر
(بال کتروانا) ہے۔