نیز ابن شہاب زہری سے یہ حدیث بطریق:
«الزهري عن عبد الله بن عبد الله بن عمر عن أبيه عن النبي صلى الله عليه وسلم» بھی مروی ہے، محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: زہری کی حدیث جسے انہوں نے بطریق:
«سالم عن أبيه عبدالله بن عمر» روایت کی ہے اور جو حدیث انہوں نے بطریق:
«عبدالله بن عبدالله بن عمر عن أبيه عبدالله بن عمر» روایت کی ہے دونوں حدیثیں صحیح ہیں، اور زہری کے بعض تلامذہ نے اسے بطریق:
«الزهري عن آل عبد الله بن عمر عن عبد الله بن عمر» روایت کی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
جمعہ کے دن کے غسل کے سلسلہ میں بطریق:
«ابن عمر عن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم» مرفوعاً مروی ہے،
(جو آگے آ رہی ہے) اور یہ حدیث حسن صحیح ہے۔