الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ترمذي کل احادیث 3956 :حدیث نمبر
سنن ترمذي
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
The Book on Salat (Prayer)
148. باب مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ عَلَى الدَّابَّةِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ
148. باب: سواری کے اوپر نماز پڑھنے کا بیان جس طرف بھی وہ متوجہ ہو جائے۔
Chapter: What Has Been Related About Salat On A Beast Whichever Direction It Is Facing
حدیث نمبر: 351
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا وكيع، ويحيى بن آدم، قالا: حدثنا سفيان، عن ابي الزبير، عن جابر، قال: بعثني النبي صلى الله عليه وسلم في حاجة، فجئت وهو " يصلي على راحلته نحو المشرق والسجود اخفض من الركوع ". قال: وفي الباب عن انس , وابن عمر , وابي سعيد , وعامر بن ربيعة، قال ابو عيسى: حديث جابر حديث حسن صحيح، وقد روي هذا الحديث من غير وجه عن جابر، والعمل على هذا عند عامة اهل العلم، لا نعلم بينهم اختلافا، لا يرون باسا ان يصلي الرجل على راحلته تطوعا حيث ما كان وجهه إلى القبلة او غيرها.(مرفوع) حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ، فَجِئْتُ وَهُوَ " يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَالسُّجُودُ أَخْفَضُ مِنَ الرُّكُوعِ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ , وَابْنِ عُمَرَ , وَأَبِي سَعِيدٍ , وَعَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ جَابِرٍ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ عَامَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ، لَا نَعْلَمُ بَيْنَهُمُ اخْتِلَافًا، لَا يَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ عَلَى رَاحِلَتِهِ تَطَوُّعًا حَيْثُ مَا كَانَ وَجْهُهُ إِلَى الْقِبْلَةِ أَوْ غَيْرِهَا.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ضرورت سے بھیجا تو میں ضرورت پوری کر کے آیا تو (دیکھا کہ) آپ اپنی سواری پر مشرق (پورب) کی طرف رخ کر کے نماز پڑھ رہے تھے، اور سجدہ رکوع سے زیادہ پست تھا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- جابر رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، یہ حدیث دیگر اور سندوں سے بھی جابر سے مروی ہے،
۲- اس باب میں انس، ابن عمر، ابوسعید، عامر بن ربیعہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- اور اسی پر بیشتر اہل علم کے نزدیک عمل ہے، ہم ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں جانتے، یہ لوگ آدمی کے اپنی سواری پر نفل نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے، خواہ اس کا رخ قبلہ کی طرف ہو یا کسی اور طرف ہو۔

تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الصلاة 277 (1227)، وراجع أیضا: صحیح مسلم/المساجد 7 (540)، سنن النسائی/السہو 6 (1190)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 59 (1018)، (تحفة الأشراف: 2750)، مسند احمد (3/334) (صحیح)»

وضاحت:
۱؎: واضح رہے کہ یہ جواز صرف سنن و نوافل کے لیے ہے، نہ کہ فرائض کے لیے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1112) دون السجود

   صحيح البخاري400جابر بن عبد اللهيصلي على راحلته حيث توجهت إذا أراد الفريضة نزل فاستقبل القبلة
   صحيح البخاري4140جابر بن عبد اللهيصلي على راحلته متوجها قبل المشرق متطوعا
   صحيح البخاري1099جابر بن عبد اللهيصلي على راحلته نحو المشرق إذا أراد أن يصلي المكتوبة نزل فاستقبل القبلة
   صحيح البخاري1094جابر بن عبد اللهيصلي التطوع وهو راكب في غير القبلة
   جامع الترمذي351جابر بن عبد اللهيصلي على راحلته نحو المشرق السجود أخفض من الركوع
   سنن أبي داود1227جابر بن عبد اللهيصلي على راحلته نحو المشرق السجود أخفض من الركوع
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 351 کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 351  
اردو حاشہ:
1؎:
واضح رہے کہ یہ جواز صرف سنن و نوافل کے لیے ہے،
نہ کہ فرائض کے لیے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 351   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1094  
1094. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ سواری کی حالت میں بغیر قبلہ رو ہوئے نفل نماز پڑھ لیتے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1094]
حدیث حاشیہ:
یہ واقعہ غزوہ انمار کا ہے قبلہ وہاں جانے والوں کے لیے بائیں طرف رہتا ہے سواری اونٹ اور ہر جانور کو شامل ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1094   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1099  
1099. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ اپنی سواری پر مشرق کی طرف منہ کر کے (نفل) نماز پڑھتے تھے۔ اور جب فرض نماز ادا کرنے کا ارادہ فرماتے تو سواری سے نیچے اتر کر قبلے کی طرف منہ کرتے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1099]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے معلو م ہوا کہ جو سواری اپنے اختیار میں ہو بہر حال اسے روک کر فرض نماز نیچے زمین ہی پر پڑھنی چاہیے۔
(واللہ أعلم بالصواب)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1099   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4140  
4140. حضرت جابر بن عبداللہ انصاری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کو غزوہ انمار میں اپنی سواری پر نفل نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جبکہ آپ مشرق کی طرف منہ کیے ہوئے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4140]
حدیث حاشیہ:
ابن اسحاق نے ذکر کیا ہے کہ یہ غزوہ ماہ صفر میں ہوا اور ابن سعد کا بیان ہے کہ ایک آدمی حلب سے آیا اور اس نے خبر دی کہ بنو انمار اور بنو ثعلبہ مسلمانوں سے جنگ کے لیے جمع ہو رہے ہیں تو آپ صفر کی 10 تاریخ کو نکلے اور ان کی جگہ میں ذات الرقاع کے موقع پر آئے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزوہ انمار غزوہ بنی مصطلق کے آخر میں 27 صفر میں واقع ہوا، اس لیے کہ ابو الزبیر نے جابر ؓ سے روایت کی ہے کہ آپ غزوہ بنی مصطلق کے لیے جا رہے تھے۔
میں حاضر خدمت ہوا اور میں نے دیکھا کہ آپ اونٹ کے اوپر نماز پڑھ رہے تھے۔
لیث کی روایت سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے جس میں ذکر ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ بنی انمار میں صلوۃ الخوف کو ادا کیا۔
یہ بھی احتمال ہے کہ متعدد واقعات ہوں۔
(فتح الباري)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4140   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 400  
400. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اپنی سواری پر نماز پڑھ لیتے تھے، وہ جس طرف بھی لے جا رہی ہوتی۔ لیکن جب آپ فرض نماز پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو سواری سے اترتے اور قبلہ رو ہو کر نماز پڑھتے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:400]
حدیث حاشیہ:
نفل نمازیں سواری پر پڑھنا درست ہے اوررکوع سجدہ بھی اشارے سے کرنا کافی ہے۔
ایک روایت میں ہے کہ اونٹنی پر نماز شروع کرتے وقت آپ ﷺ قبلہ کی طرف منہ کرکے تکبیر کہہ لیا کرتے تھے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 400   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:400  
400. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اپنی سواری پر نماز پڑھ لیتے تھے، وہ جس طرف بھی لے جا رہی ہوتی۔ لیکن جب آپ فرض نماز پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو سواری سے اترتے اور قبلہ رو ہو کر نماز پڑھتے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:400]
حدیث حاشیہ:

امام بخاری ؒ نے قبلہ روہوکر نماز پڑھنے کی پابندی سے ایک استثنائی صورت بیان کرنے کے لیے اس حدیث کو ذکر کیا ہے، یعنی اگر نفل نماز کی ادائیگی مقصود ہوتو قبلہ روہونے کی پابندی ضروری نہیں، لیکن سنن ابوداود میں ہے کہ جب آپ دوران سفر میں نفل نماز اپنی سواری پر پڑھنا چاہتے تو پہلے سواری کامنہ قبلے کی طرف کرلیتے، اس کے بعد تکبیرتحریمہ کہہ کر نماز شروع کرلیتے، پھر سواری کا منہ جدھر بھی ہوجاتا کوئی پروانہ کرتے، البتہ فرض نماز سواری سےا ترکر قبلہ روہوکر ادا فرماتے۔
(سنن أبي داود، صلاة السفر، حدیث: 1225)

الضرورات تبیح المحذورات کے اصول کے پیش نظر اگرشدت خوف ہوتو فرض نماز کے لیے استقبال قبلہ کی شرط ساقط ہو جاتی ہے۔
اسی طرح اگرسفر میں بارش ہوجائے اورنماز پڑھنے کے لیے خشک جگہ نہ ملے تو سواری کوروک کرقبلے کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی جاسکتی ہے، لیکن ریل اور بس میں جو بیٹھ کرنماز پڑھنے کارواج ہے، اس کی اصلاح نہایت ضروری ہے، کیونکہ نماز میں استقبال قبلہ اور قیام دونوں ضروری ہیں۔
ریل اور بس میں نماز پڑھنے سے یہ دونوں فوت ہوجاتے ہیں۔
اسلامی حکومت کو چاہیے کہ ریل کے ڈبوں میں ایک ڈبہ ادائیگی نماز کے لیے مختص کرے جس میں پانی اور سمت قبلہ کا اہتمام ہو۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 400   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1099  
1099. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ اپنی سواری پر مشرق کی طرف منہ کر کے (نفل) نماز پڑھتے تھے۔ اور جب فرض نماز ادا کرنے کا ارادہ فرماتے تو سواری سے نیچے اتر کر قبلے کی طرف منہ کرتے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1099]
حدیث حاشیہ:
(1)
فرض نماز ادا کرنے کے لیے قبلے کی طرف منہ کرنا ضروری ہے۔
اس پر علمائے امت کا اجماع ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سواری پر فرض نماز ادا کرنا صحیح نہیں، ہاں! اگر کوئی معذور ہے تو اسے اجازت ہے، البتہ نماز خوف میں استقبال قبلہ کی پابندی نہیں۔
ایسے ہنگامی حالات میں جس طرف بھی منہ ہو فرض نماز ادا کی جا سکتی ہے۔
(فتح الباري: 742/2) (2)
سواری پر نفل پڑھتے وقت ابتدا میں سواری کو قبلہ رخ کر لیا جائے، پھر جدھر بھی اس کا منہ ہو جائے اپنی نماز جاری رکھے جیسا کہ حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب دوران سفر میں نفل پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو اپنی اونٹنی کا رخ قبلے کی طرف کر لیتے، پھر جدھر بھی اس کا منہ ہو جاتا اپنی نماز میں مصروف رہتے۔
(سنن أبي داود، صلاة السفر، حدیث: 1225)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1099   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4140  
4140. حضرت جابر بن عبداللہ انصاری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کو غزوہ انمار میں اپنی سواری پر نفل نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جبکہ آپ مشرق کی طرف منہ کیے ہوئے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4140]
حدیث حاشیہ:

سواری پر نفل نماز پڑھنا جائز ہے۔
اس میں استقبال قبلہ ضروری نہیں اور نہ بحالت سجدہ پیشانی زمین پر رکھنا ہی واجب ہے بلکہ رکوع اور سجدہ اشارے سے کیا جا سکتا ہے۔
لیکن امام بخاری ؒ نے فقہی مسئلہ بیان کرنے کے لیے اس حدیث کو یہاں ذکر نہیں کیا بلکہ غزوہ انمار کے ثبوت کے لیے اسے پیش کیا ہے۔

امام بخاری کے اسلوب پراعتراض کیا گیا ہے کہ اس غزوے کا ذکر پہلے ہونا چاہیے تھا اسے غزوہ بنو مصطلق کے ضمن میں ذکر کرنا مناسب نہیں۔
شاید امام بخاری کا موقف یہ ہے کہ غزوہ انمار غزوہ مریسیع کے دوران میں واقع ہوا ہو۔
چنانچہ ابوزبیر نے حضرت جابر ؓ سے روایت کی ہے کہ آپ غزوہ بنو مصطلق کے لیے تشریف لے جا رہے تھے میں حاضر ہوا تو آپ اونٹ پر نماز پڑھ رہے تھے لیث کی روایت سے بھی اس امرکی تائید ہوتی ہے کہ غزوہ انمار میں رسول اللہ ﷺ نے صلاۃ خوف ادا کی تھی۔
یہ بھی احتمال ہے کہ متعدد واقعات ہوں۔
(فتح الباري: 536/7)

چونکہ واقعہ افک غزوہ بنو مصطلق سے واپسی کے موقع پر پیش آیا۔
اس لیے آخر میں حدیث افک بیان کی جس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4140   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.