کتاب سنن ترمذي تفصیلات
کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
The Book on Purification
81. بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ الْمَاءَ مِنَ الْمَاءِ
81. باب: منی نکلنے پر غسل کے واجب ہونے کا بیان۔
Chapter: What Has Been Related That 'Water Is For Water'
ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ صرف منی (نکلنے) پر غسل واجب ہوتا ہے، یہ رخصت ابتدائے اسلام میں تھی، پھر اس سے روک دیا گیا۔
وضاحت:
۱؎: اور حکم دیا گیا کہ منی خواہ نکلے یا نہ نکلے اگر ختنے کا مقام ختنے کے مقام سے مل جائے تو غسل واجب ہو جائے گا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الطہارة 84 (214)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 111 (906)، (تحفة الأشراف: 27)، مسند احمد (5/115، 116)، سنن الدارمی/الطہارة 73 (786) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (609)
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 110 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 110
اردو حاشہ: 1؎:
اورحکم دیا گیا کہ منی خواہ نکلے یا نہ نکلے اگرختنے کا مقام ختنے کے مقام سے مل جائے توغسل واجب ہوجائے گا۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 110