فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4118
اردو حاشہ: تکرار سے مقصود یہ ہے کہ بعض راویوں نے اس روایت کو مرفوع (رسول اللہ ﷺ کا فرمان) بیان کیا ہے اور بعض نے موقوف (صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قول)۔ یہ اختلاف نقصان دہ نہیں کیونکہ موقوف سے مرفوع کی نفی نہیں ہوتی، اور روایت کا دونوں طرح مروی ہونا درست ٹھہرتا ہے۔ بشرطیکہ اسنادی ضعف سے پاک ہوں گویا اللہ کے رسول ﷺ نے بھی فرمایا اور صحابی نے بھی وہی بات کہہ دی۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4118