سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
کتاب سنن نسائي تفصیلات

سنن نسائي
کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل
The Book of Marriage
68. بَابُ : إِبَاحَةِ التَّزَوُّجِ بِغَيْرِ صَدَاقٍ
68. باب: بغیر مہر کے نکاح کے جواز کا بیان۔
Chapter: Permission To Get Married Without A Dowry
حدیث نمبر: 3356
Save to word مکررات اعراب
(مرفوع) اخبرنا عبد الله بن محمد بن عبد الرحمن، قال: حدثنا ابو سعيد عبد الرحمن بن عبد الله، عن زائدة بن قدامة، عن منصور، عن إبراهيم، عن علقمة، والاسود , قالا: اتي عبد الله في رجل تزوج امراة ولم يفرض لها، فتوفي قبل ان يدخل بها، فقال عبد الله: سلوا هل تجدون فيها اثرا , قالوا: يا ابا عبد الرحمن: ما نجد فيها، يعني اثرا، قال: اقول برايي , فإن كان صوابا، فمن الله: لها كمهر نسائها لا وكس ولا شطط ولها الميراث وعليها العدة، فقام رجل من اشجع، فقال: في مثل هذا قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم فينا في امراة يقال لها بروع بنت واشق تزوجت رجلا، فمات قبل ان يدخل بها،" فقضى لها رسول الله صلى الله عليه وسلم بمثل صداق نسائها ولها الميراث وعليها العدة"، فرفع عبد الله يديه، وكبر، قال ابو عبد الرحمن: لا اعلم احدا قال في هذا الحديث الاسود غير زائدة.
(مرفوع) أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالْأَسْوَدِ , قَالَا: أُتِيَ عَبْدُ اللَّهِ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا، فَتُوُفِّيَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: سَلُوا هَلْ تَجِدُونَ فِيهَا أَثَرًا , قَالُوا: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ: مَا نَجِدُ فِيهَا، يَعْنِي أَثَرًا، قَالَ: أَقُولُ بِرَأْيِي , فَإِنْ كَانَ صَوَابًا، فَمِنَ اللَّهِ: لَهَا كَمَهْرِ نِسَائِهَا لَا وَكْسَ وَلَا شَطَطَ وَلَهَا الْمِيرَاثُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، فَقَامَ رَجُلٌ مَنْ أَشْجَعَ، فَقَالَ: فِي مِثْلِ هَذَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا فِي امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا بَرْوَعُ بِنْتُ وَاشِقٍ تَزَوَّجَتْ رَجُلًا، فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا،" فَقَضَى لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ صَدَاقِ نِسَائِهَا وَلَهَا الْمِيرَاثُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ"، فَرَفَعَ عَبْدُ اللَّهِ يَدَيْهِ، وَكَبَّرَ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: لَا أَعْلَمُ أَحَدًا قَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ الْأَسْوَدُ غَيْرَ زَائِدَةَ.
علقمہ اور اسود کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک ایسے شخص کا معاملہ پیش کیا گیا جس نے ایک عورت سے شادی تو کی لیکن اس کا مہر متعین نہ کیا اور اس سے خلوت سے پہلے مر گیا؟ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: لوگوں سے پوچھو کہ کیا تم لوگوں کے سامنے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں) ایسا کوئی معاملہ پیش آیا ہے؟ لوگوں نے کہا: عبداللہ! ہم کوئی ایسی نظیر نہیں پاتے۔ تو انہوں نے کہا: میں اپنی عقل و رائے سے کہتا ہوں اگر درست ہو تو سمجھو کہ یہ اللہ کی جانب سے ہے۔ اسے مہر مثل دیا جائے گا ۱؎، نہ کم اور نہ زیادہ، اسے میراث میں اس کا حق و حصہ دیا جائے گا اور اسے عدت بھی گزارنی ہو گی۔ (یہ سن کر) اشجع (قبیلے کا) ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا: ہمارے یہاں کی ایک عورت بروع بنت واشق رضی اللہ عنہا کے معاملے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی فیصلہ دیا تھا، اس عورت نے ایک شخص سے نکاح کیا، وہ شخص اس کے پاس (خلوت میں) جانے سے پہلے مر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خاندان کی عورتوں کی مہر کے مطابق اس کی مہر کا فیصلہ کیا اور (بتایا کہ) اسے میراث بھی ملے گی اور عدت بھی گزارے گی۔ (یہ سن کر) عبداللہ بن مسعود نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا دیئے (اور خوش ہو کر اللہ کا شکر ادا کیا کہ ان کا فیصلہ صحیح ہوا) اور اللہ اکبر کہا (یعنی اللہ کی بڑائی بیان کی)۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں کہ اس حدیث میں اسود کا ذکر زائدہ کے سوا کسی نے نہیں کیا ہے۔

وضاحت:
۱؎: یعنی اس کے کنبے اور قبیلے کی عورتوں کا جو مہر ہوتا ہے اسی اعتبار سے اس کا مہر بھی مقرر کر کے دیا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/النکاح 32 (2114، 2115) مختصراً، سنن الترمذی/النکاح 43 (1145)، سنن ابن ماجہ/النکاح 18 (1891)، (تحفة الأشراف: 11461)، مسند احمد (3/480، 4/280، 479)، سنن الدارمی/النکاح 47 (2292)، ویأتی عند المؤلف فیما بعد: 3357-3360 و فی الطلاق57 (برقم3554) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

سنن نسائی کی حدیث نمبر 3356 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3356  
اردو حاشہ:
آئندہ روایات کا اسانید کو دیکھنے سے خود بخود وضاحت ہوجاتی ہے کہ زائدہ کے علاوہ باقی راوۃ صرف علقمہ کا ذکر کرتے ہیں۔ فوائدومسائل: (1) مہر مقرر کرنے کے بغیر نکاح ہوسکتا ہے مگر مہر کی نفی نہ کی جائے۔ اگر مہر کی نفی کی جائے گی تو نکاح باطل ہوگا۔ مہر کی نفی نہ ہو مگر مقرر نہ کیا گیا ہو تو بعد میں جس پر بھی اتفاق ہوجائے‘ وہی مہر ہوگا اور اگر اتفاق نہ ہو تو اس عورت کی ذات اور خاندانی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مہر مقرر کیا جائے گا‘ مثلاً: اس کی بہنوں یا پھوپھیوں یا اس جیسی دوسری عورتوں کا عمومی مہر۔ اسے مہر مثل کہا جاتا ہے۔ (2) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے فتویٰ کی بنیاد ی یہ ہے کہ نکاح صحیح ہے اگرچہ مہر مقرر نہیں ہوا‘ اور وہ اس کی قانونی بیوی ہے اگرچہ جماع وغیرہ نہیں ہوا‘ لہٰذا اس پر تمام حقوق وفرائض لاگو ہوں گے۔ رسول اللہﷺ کا فیصلہ معلوم ہوجانے کے بعد تو اس فتویٰ کی صحت یقینی ہوگئی۔ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَأَرْضَاہُ۔ (3) اگر ایک مسئلے میں شرعی نص وارد ہو تو پھر قیاس واجتہاد کی گنجائش نہیں بلکہ اسی پر عمل کیا جائے گا۔ (4) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ورع تقویٰ دیکھیے کہ ایک ماہ تک غوروخوض کیا‘ پھر فتویٰ دیا جیسا کہ آئندہ روایت میں آرہا ہے۔ ایک عالم کے یہی لائق ہے کہ وہ فتویٰ دینے میں جلدی نہ کرے۔ نصوص میں غوروفکر کرے اور پھر کوئی رائے قائم کرے۔ (5) عالم دین کو اگر کوئی مسئلے کے بارے میں علم نہیں تو فوراً فتویٰ دینے کی بجائے دیگر جید علماء سے اس کی بابت پوری تفصیل معلوم کرے‘ پھر کوئی رائے قائم کرے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3356   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.