سنن نسائي: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام نسائی رحمہ اللہ کتاب سنن نسائي تفصیلات
کتاب: حج کے احکام و مناسک
The Book of Hajj
178. بَابُ : مَوْضِعِ الْمَشْىِ
178. باب: صفا و مروہ میں عام چال سے چلنے کی جگہ کا بیان۔
Chapter: The Place Where One Should Walk
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صفا سے اتر کر نیچے آتے تو عام رفتار سے چلتے یہاں تک کہ جب آپ کے قدم وادی کے نشیب میں پہنچ جاتے تو آپ دوڑنے لگتے یہاں تک کہ اس (نشیبی جگہ) سے نکل جاتے۔
Report Error
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 2624)، موطا امام مالک/الحج 41 (126) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
سنن نسائی کی حدیث نمبر 2984 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2984
اردو حاشہ: صفا اور مروہ کی چڑھائی اور اترائی آہستہ چل کر طے کی جائے گی جبکہ سبز روشنیوں کے درمیان والی نشیبی جگہ دوڑ کر۔ یہی مسنون ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2984