الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
ابواب: وضو کا طریقہ
Description Of Wudu
125. بَابُ : الْمَضْمَضَةِ مِنَ اللَّبَنِ
125. باب: دودھ پی کر کلی کرنے کا بیان۔
Chapter: Rinsing The Mouth From Milk
حدیث نمبر: 187
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الليث، عن عقيل، عن الزهري، عن عبيد الله بن عبد الله، عن ابن عباس، ان النبي صلى الله عليه وسلم" شرب لبنا، ثم دعا بماء فتمضمض، ثم قال: إن له دسما".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" شَرِبَ لَبَنًا، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَمَضْمَضَ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ لَهُ دَسَمًا".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا، پھر پانی مانگا اور کلی کی، پھر فرمایا: اس میں چکنائی ہوتی ہے۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 52 (211)، الأشربة 12 (5609)، صحیح مسلم/الحیض 24 (358)، سنن ابی داود/الطھارة 77 (196)، سنن الترمذی/الطھارة 66 (89)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 68 (498)، (تحفة الأشراف: 5833)، مسند احمد 1/223، 227، 329، 337، 373 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

   صحيح البخاري211عبد الله بن عباسشرب لبنا فمضمض وقال إن له دسما
   صحيح مسلم798عبد الله بن عباسشرب لبنا ثم دعا بماء فتمضمض
   جامع الترمذي89عبد الله بن عباسإن له دسما
   سنن أبي داود196عبد الله بن عباسشرب لبنا فدعا بماء فتمضمض ثم قال إن له دسما
   سنن النسائى الصغرى187عبد الله بن عباسإن له دسما
   سنن ابن ماجه498عبد الله بن عباسمضمضوا من اللبن فإن له دسما
سنن نسائی کی حدیث نمبر 187 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 187  
187۔ اردو حاشیہ: دودھ کے اثرات خصوصاً چکناہٹ اور مٹھاس منہ میں ہر جاتے ہیں، لہٰذا دودھ پینے کے بعد کلی کرنا مستحب ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 187   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 196  
´چکنائی والی چیز کھا پی کر وضو`
«. . . عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا فَدَعَا بِمَاءٍ فَتَمَضْمَضَ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ لَهُ دَسَمًا . . .»
. . . عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا، پھر پانی منگا کر کلی کی اور فرمایا: اس میں چکنائی ہوتی ہے . . . [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 196]
فوائد و مسائل:
اس قسم کے ماکولات و مشروبات سے جن میں چکنائی ہو، کلی کر لینا اولیٰ و افضل ہے تاکہ نماز کے دوران میں منہ خوب صاف رہے۔ آنے والی حدیث میں اس کی رخصت کا بیان ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 196   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث498  
´دودھ پی کر کلی کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دودھ پی کر کلی کر لیا کرو کیونکہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 498]
اردو حاشہ:
(1)
کلی کے حکم کی جو وجہ بیان کی گئی ہےاس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا مقصد منہ کی صفائی ہے اور اس کا وضو کے رہنے یا ٹوٹنے سے تعلق نہیں۔

(2)
اسلام میں صفائی کی بہت اہمیت ہے اس لیے وضو میں بھی کلی اور مسواک کو مشروع کیا گیا ہے۔
کھانے پینے کے بعد منہ میں چکناہٹ کا باقی رہنا حفظان صحت کے اصول کے منافی ہے اس لیے دودھ پی کر یا کوئی مرغن غذا کھا کرمنہ کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 498   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 89  
´دودھ پینے پر کر کلی کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے دودھ پیا تو پانی منگوا کر کلی کی اور فرمایا: اس میں چکنائی ہوتی ہے۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة/حدیث: 89]
اردو حاشہ:
1؎:
بعض لوگوں نے اسے واجب کہا ہے،
ان لوگوں کی دلیل یہ ہے کہ ابن ماجہ کی ایک روایت (رقم 498) میں ((مَضْمَضُوا مِنَ الِّلبَنِ)) امر کے صیغے کے ساتھ آیا ہے اور امر میں اصل وجوب ہے،
اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ یہ اس صور ت میں ہے جب استحباب پر محمول کرنے کی کوئی دلیل موجود نہ ہو اور یہاں استحباب پر محمول کئے جانے کی دلیل موجود ہے کیونکہ ابوداود نے (برقم 196) انس سے ایک روایت نقل کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے دودھ پیا تو نہ کلی کی اور نہ وضو ہی کیا،
اس کی سند حسن ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 89   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:211  
211. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے ایک دفعہ دودھ نوش فرمایا تو کلی کی اور فرمایا: اس (دودھ) میں چکناہٹ ہوتی ہے۔ زہری سے بیان کرنے میں یونس اور صالح بن کیسان نے عقیل کی متابعت کی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:211]
حدیث حاشیہ:

دودھ تازہ ہو یا گرم اس میں چکناہٹ ہوتی ہے۔
اس کے استعمال کے بعد زبان بھی چکناہٹ آلود ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے قراءت قرآن میں تکلف ہو نے لگتا ہے، اس لیے دودھ کے استعمال کے بعد کلی کرنی چاہیے۔
بعض روایات میں دودھ پینے کے بعد وضو کرنے کا حکم ہے۔
(سنن أبي داود، الطهارة، حدیث: 498)
یہ امر وجوب کے لیے نہیں بلکہ استحباب کے طور پر ہے، کیونکہ اس روایت کو بیان کرنے والے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اگر میں دودھ پینے کے بعد کلی نہ کروں تو بھی کچھ پروا نہیں۔
اس کےعلاوہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دودھ نوش فرمایا، اس کے بعد نہ تو کلی کی اور نہ وضو ہی فرمایا، بلکہ اس کے بعد آپ نے نماز ادا فرمائی۔
(سنن أبي داود، الطهارة، حدیث: 197)
بعض حضرات نے حدیث انس کو حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما کے لیے ناسخ ٹھہرایا ہے، حالانکہ یہ موقف صحیح نہیں، کیونکہ کلی کے واجب ہونے کا کوئی بھی قائل نہیں کہ اس میں ناسخ و منسوخ کا مسئلہ ہو۔
(فتح الباري: 409/1)
مقصد یہ ہے کہ اگر دودھ پینے کے فوراً بعد نماز کی ضرورت ہو تو کلی کر لینی چاہیے، اگر کچھ دیر کے بعد لعاب دہن کی وجہ سے یا ازخود منہ صاف ہو جائے تو پھر کلی کی بھی ضرورت نہیں، کیونکہ کلی سے مقصود چکناہٹ کو دور کرنا ہے، اگر وہ خود بخود لعاب دہن سے دور ہو جائے تو کلی کی ضرورت نہیں۔

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث کے آخر میں متابعت کا ذکر فرمایا ہے۔
یونس بن یزید کی متابعت صحیح مسلم (حدیث 358)
میں موصولاًبیان ہوئی ہے، جبکہ صالح بن کیسان کی روایت کو ابو العباس السراج نے اپنی مسند میں باسند بیان کیا ہے۔
اس کے علاوہ امام اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی عقیل کی متابعت کی ہے جسے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے خود کتاب الاطعمہ میں ذکر کیا ہے۔
(فتح الباري: 409/1)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 211   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.