سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
کتاب سنن نسائي تفصیلات

سنن نسائي
کتاب: (چاند، سورج) گرہن کے احکام و مسائل
The Book of Eclipses
23. بَابُ : كَيْفَ الْخُطْبَةُ فِي الْكُسُوفِ
23. باب: گرہن لگنے پر کس طرح خطبہ دیا جائے؟
Chapter: How is the Khutbah delivered during an eclipse?
حدیث نمبر: 1502
Save to word اعراب
(مرفوع) اخبرنا احمد بن سليمان، قال: حدثنا ابو داود الحفري، عن سفيان، عن الاسود بن قيس، عن ثعلبة بن عباد، عن سمرة ," ان النبي صلى الله عليه وسلم خطب حين انكسفت الشمس فقال: اما بعد".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ سَمُرَةَ ," أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ حِينَ انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ: أَمَّا بَعْدُ".
سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس وقت سورج گرہن لگا خطبہ دیا تو آپ نے (حمد و ثنا کے بعد) «أما بعد» کہا۔

تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1485 (ضعیف) (اس کے راوی ”ثعلبہ“ لین الحدیث ہیں)»

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: حسن

سنن نسائی کی حدیث نمبر 1502 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1502  
1502۔ اردو حاشیہ: خطبے میں حمدوصلاۃ کے بعد کہا جاتا ہے: اما بعد! یعنی حمدوصلاۃ کے بعد میرا مقصود یہ ہے۔ اور اس کے بعد مقصد بیان کیا جاتا ہے۔ یہ حدیث گزر چکی ہے۔ دیکھیے، حدیث: 1485
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1502   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.