سنن ابن ماجه: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ابن ماجہ رحمہ اللہ تاثرات و تجاویز
Download
الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
کتاب: صلاۃ کے احکام و مسائل
The Book of the Prayer
3. بَابُ : وَقْتِ صَلاَةِ الظُّهْرِ
3. باب: نماز ظہر کا وقت۔
Chapter: The Time Of The Zuhr Prayer
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اس وقت پڑھتے تھے جب سورج ڈھل جاتا۔
Report Error
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المساجد 33 (618)، سنن ابی داود/الصلاة 4 (806)، سنن النسائی/الافتتاح 60 (981)، (تحفة الأشراف: 2179)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/106) (صحیح)»
It was narrated from Jabir bin Samurah that:
The Prophet used to pray Zuhr when the sun had passed its zenith.
USC-MSA web (English) Reference: 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
● صحيح مسلم 1454 جابر بن سمرة يصلي الصلوات نحوا من صلاتكم وكان يؤخر العتمة بعد صلاتكم شيئا يخف الصلاة ● صحيح مسلم 1404 جابر بن سمرة يصلي الظهر إذا دحضت الشمس ● سنن أبي داود 806 جابر بن سمرة إذا دحضت الشمس صلى الظهر قرأ بنحو من والليل إذا يغشى ● سنن ابن ماجه 673 جابر بن سمرة يصلي الظهر إذا دحضت الشمس
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 673 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث673
اردو حاشہ: (1) ظہر کی نماز کا وقت سورج ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے جیسے کہ آیت مبارکہ ﴿اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ﴾ (بني اسرائيل: 17؍78) نماز قائم کریں سورج کے ڈھلنے پر۔ سے یہی ثابت ہوتا ہے۔ (2) نبی ﷺ کا عمل اوّل وقت میں نماز ادا کرنا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 673