الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: جہاد کے فضائل و احکام
The Chapters on Jihad
40. بَابُ : لاَ طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ
40. باب: اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہ کرنے کا بیان۔
Chapter: There is no obedience through disobedience towards Allah
حدیث نمبر: 2864
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) حدثنا محمد بن رمح ، انبانا الليث بن سعد ، عن عبيد الله بن عمر ، عن نافع ، عن ابن عمر ، ح وحدثنا محمد بن الصباح ، وسويد بن سعيد ، قالا: حدثنا عبد الله بن رجاء المكي ، عن عبيد الله ، عن نافع ، عن ابن عمر ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" على المرء المسلم الطاعة فيما احب او كره، إلا ان يؤمر بمعصية، فإذا امر بمعصية فلا سمع ولا طاعة".
(مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ الْمَكِّيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" عَلَى الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ الطَّاعَةُ فِيمَا أَحَبَّ أَوْ كَرِهَ، إِلَّا أَنْ يُؤْمَرَ بِمَعْصِيَةٍ، فَإِذَا أُمِرَ بِمَعْصِيَةٍ فَلَا سَمْعَ وَلَا طَاعَةَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان آدمی پر (امیر اور حاکم کی) بات ماننا لازم ہے، چاہے وہ اسے پسند ہو یا ناپسند، ہاں اگر اللہ اور رسول کی نافرمانی کا حکم دیا جائے تو اس کو سننا ماننا نہیں ہے۔

تخریج الحدیث: «حدیث عبد اللہ بن رجاء المکی تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7927)، وحدیث اللیث بن سعد أخرجہ: صحیح مسلم/الإمارة 8 (1839)، سنن الترمذی/الجہاد 29 (1707)، (تحفة الأشراف: 8088) وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجہاد 108 (2955)، الأحکام 4 (7144)، سنن ابی داود/الجہاد 96 (2626)، سنن النسائی/البیعة 34 (4211)، مسند احمد (2/17، 42) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

   صحيح البخاري2955عبد الله بن عمرالسمع والطاعة حق ما لم يؤمر بالمعصية فإذا أمر بمعصية فلا سمع ولا طاعة
   صحيح البخاري7144عبد الله بن عمرالسمع والطاعة على المرء المسلم فيما أحب وكره ما لم يؤمر بمعصية فإذا أمر بمعصية فلا سمع ولا طاعة
   صحيح مسلم4763عبد الله بن عمرعلى المرء المسلم السمع والطاعة فيما أحب وكره إلا أن يؤمر بمعصية فإن أمر بمعصية فلا سمع ولا طاعة
   جامع الترمذي1707عبد الله بن عمرالسمع والطاعة على المرء المسلم فيما أحب وكره ما لم يؤمر بمعصية فإن أمر بمعصية فلا سمع عليه ولا طاعة
   سنن أبي داود2626عبد الله بن عمرالسمع والطاعة على المرء المسلم فيما أحب وكره ما لم يؤمر بمعصية فإذا أمر بمعصية فلا سمع ولا طاعة
   سنن النسائى الصغرى4211عبد الله بن عمرعلى المرء المسلم السمع والطاعة فيما أحب وكره إلا أن يؤمر بمعصية فإذا أمر بمعصية فلا سمع ولا طاعة
   سنن ابن ماجه2864عبد الله بن عمرعلى المرء المسلم الطاعة فيما أحب أو كره إلا أن يؤمر بمعصية فإذا أمر بمعصية فلا سمع ولا طاعة
   مسندالحميدي654عبد الله بن عمرفيما استطعتم
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2864 کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2864  
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نیک کام میں امیر کی اطاعت سے انکار نہیں کرنا چاہیے خواہ وہ کام طبعی طور پر ناگوار محسوس ہو۔

(2)
ناجائز حکم کی تعمیل کرنا جائز نہیں۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2864   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1707  
´خالق کی معصیت میں کسی مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک معصیت کا حکم نہ دیا جائے مسلمان پر سمع و طاعت لازم ہے خواہ وہ پسند کرے یا ناپسند کرے، اور اگر اسے معصیت کا حکم دیا جائے تو نہ اس کے لیے سننا ضروری ہے اور نہ اطاعت کرنا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1707]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی امام کا حکم پسندیدہ ہو یا ناپسندیدہ اسے بجالانا ضروری ہے،
بشرطیکہ معصیت سے اس کا تعلق نہ ہو،
اگر معصیت سے متعلق ہے تو اس سے گریز کیا جائے گا،
لیکن ایسی صورت سے بچنا ہے جس سے امام کی مخالفت سے فتنہ و فساد کے رونما ہونے کا خدشہ ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1707   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2955  
2955. حضرت ابن عمر ؓسے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: (امام اور خلیفہ وقت کی)بات سننا اور ماننا (ہر مسلمان کے لیے)ضروری ہے تاوقیتکہ کسی گناہ کا حکم نہ دیا جائے۔ اگر کسی گناہ کا حکم دیا جائے تو پھر (اس کی بات)سننا اور ماننا ضروری نہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2955]
حدیث حاشیہ:
کیونکہ دوسری حدیث میں ہے «لا طاعةَ لمخلوق في معصيةِ الخالقِ» بڑا بادشاہ حق تعالیٰ ہے‘ اس کے حکم کے خلاف میں کسی کا حکم نہ سننا چاہئے۔
اگر کوئی بادشاہ خلاف شرع حکم دے تو اس کو سمجھانا چاہئے۔
ورنہ سب لوگ مل کر ایسے بادشاہ کو معزول کردیں۔
اس حدیث سے ان لوگوں کا بھی رد ہوا جو آیات قرآنی و احادیث نبویہ کے ہوتے ہوئے اپنے اماموں کے قول پر جمے رہتے ہیں۔
اور آیات و احادیث کی غلط تاویلات کرکے ان کو ٹال دیتے ہیں۔
جن کی بہت سی مثالیں علامہ ابن قیمؒ کی کتاب اعلام الموقعین میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
بقول حجۃ الہند حضرت شاہ ولی اللھ ؒ ایسے لوگ کیا جواب دیں گے جس دن اللہ کی عدالت عالیہ میں کھڑے ہونا ہوگا۔
قرآن مجید میں جہاں اطاعت والدین کا حکم ہے وہاں صاف موجود ہے کہ اگر ماں باپ شرک کرنے کا حکم دیں تو ان کی اطاعت ہرگز نہ جائے۔
اس حدیث سے تقلید جامد کی جڑ کٹ جاتی ہے۔
کہنے والے نے سچ کہا ہے۔
فاھرب عن التقلید فھو ضلالة أن المقلد في سبیل الھالك یعنی تقلید جامد سے دور رہو یہ بربادی کا راستہ ہے … یہ نقطہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے۔
مزید تفصیل کے لئے معیار الحق حضرت شیخ الکل مولانا سید نذیر حسین صاحبؒ محدث دہلوی کا مطالعہ کیا جائے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2955   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7144  
7144. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سےبیان کرتے ہیں کہ آپ نےفرمایا: ایک مسلمان کے لیے امیر کی بات سننا اور اس کی اطاعت کرنا ضروری ہے۔ یہ اطاعت پسندیدہ اور ناپسندیدہ دونوں باتوں میں ہے بشرطیکہ اسے گناہ کا حکم نہ دیا جائے۔اگر اسے گناہ کا حکم دیا جائے تو نہ بات سنی جائے اور نہ اطاعت ہی کی جائے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7144]
حدیث حاشیہ:
امیر ہوں یا امام مجتہد غلطی کا امکان سب سے ہے، اس لیے غلطی میں ان کی اطاعت کرنا جائز نہیں ہے۔
اسی سے اندھی تقلید کی جڑکٹتی ہے۔
آج کل کسی امام مسجد کا امام و خلیفہ بن بیٹھنا اور اپنے نہ ماگننے والوں کو اس حدیث کا مصداق ٹھہرانا اس حدیث کا مذاق اڑانا ہے اور لکھے نہ پڑھے نام محمد فاضل کا مصداق بننا ہے۔
جبکہ ایسے امام اغیار کی غلامی میں رہ کر خلیفہ کہلاکر خلافت اسلامی کا مذاق اڑاتے ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7144   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2955  
2955. حضرت ابن عمر ؓسے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: (امام اور خلیفہ وقت کی)بات سننا اور ماننا (ہر مسلمان کے لیے)ضروری ہے تاوقیتکہ کسی گناہ کا حکم نہ دیا جائے۔ اگر کسی گناہ کا حکم دیا جائے تو پھر (اس کی بات)سننا اور ماننا ضروری نہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2955]
حدیث حاشیہ:

ایک دوسری حدیث میں ہے:
خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی بات نہ مانی جائے۔
(مسند أحمد 131/1)
بڑا حاکم اللہ تعالیٰ ہے۔
اس کی خلاف ورزی میں کسی دوسرے کا حکم سننا چاہیے اور نہ اسے ماننا ہی چاہیے۔
اگر کوئی حکمران خلاف شرع حکم دے تو اسے سمجھانا چاہیے۔
اگرباز آجائے تو درست بصورت دیگرسب لوگ مل کراسے معزول کردیں۔

اس سلسلے میں جمہور کا مسلک یہ ہے کہ جب ظالم حکمران ملک کا انتظام اچھی طرح چلارہا ہوتو اس کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا جائز نہیں اور نہ اس کی بیعت توڑنا ہی جائز ہے۔
یہ حدیث رد تقلید کے لیے بھی زبردست دلیل ہے کیونکہ جامدتقلید تباہی کاراستہ ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2955   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7144  
7144. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سےبیان کرتے ہیں کہ آپ نےفرمایا: ایک مسلمان کے لیے امیر کی بات سننا اور اس کی اطاعت کرنا ضروری ہے۔ یہ اطاعت پسندیدہ اور ناپسندیدہ دونوں باتوں میں ہے بشرطیکہ اسے گناہ کا حکم نہ دیا جائے۔اگر اسے گناہ کا حکم دیا جائے تو نہ بات سنی جائے اور نہ اطاعت ہی کی جائے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7144]
حدیث حاشیہ:

امیر یا امام میں انسان ہونے کی حیثیت سے غلطی کا امکان باقی رہتا ہے،غلطی میں ان کی اطاعت کرنا جائز نہیں لیکن بغاوت کرنے کی بھی اجازت نہیں تاہم اگر حاکم وقت کفر بواح کا مرتکب ہو،یعنی اس کا کفر روز روشن کی طرح واضح ہو تو ایسے حالات میں علیحدگی اختیار کرنا ضروری ہے۔
اگرہمت ہو تو ایسے امام کامقابلہ کرنا اور اس پرڈٹ جانا چاہیے۔
مداہنت کرنے والا اور بزدلی کا مظاہرہ کرنے والا گناہ گار ہوگا ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں باز پرس ہو۔
اگر کوئی کمزور ہےتو ضروری ہے کہ وہاں سے ہجرت کرجائے اور اپنے دین کو بچالے۔
اگروہاں سے ہجرت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے تو دل میں کڑھتا رہے اور ان سے نفرت کرتارہے۔

بہرحال معمولی معمولی باتوں کو بنیاد بنا کر فتنہ وفساد کھڑا کرنا یا مسلح بغاوت کے لیے راستہ ہموار کرنا اسلام اور اہل اسلام کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔
بہرحال ان احادیث میں امام سے مراد کسی مسجد کا امام نہیں یا امیر سے مراد کسی تنظیم کا امیر نہیں،ایسا کرنا حدیث کا مذاق اڑاناہے۔
واللہ المستعان۔w
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7144   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.