مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث155
اردو حاشہ: (1) اس حدیث میں بعض صحابہ کرام ؓ کی امتیازی خوبیاںبیان کی گئی ہیں، ہر صحابی جس صفت میںدوسروں سے ممتاز ہے اس کا ذکر کیا گیا ہے، تاہم صحابہ کرام ؓ میں ہر قسم کی خوبیاں موجود تھیں (2) قائد کو اپنے ساتھیوں کی خوبیوں کا علم ہونا چاہیےتاکہ ہر شخص کو وہ فرائض سونپے جائیں جنھیں وہ ادا کرنے کی اہلیت زیادہ رکھتا ہو۔
(3) مختلف علماء الگ الگ شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں، ہر علم کے لیے اس کے ماہر عالم کی طرف رجوع کرنا چاہیے، ان سب کی اہمیت، معاشرے میں ان کی ضرورت اور ان کی قدرومنزلت برابر ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 155