حضرت واثلہ بن اسقع لیثی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ نہ قبروں پر بیٹھو اور نہ اُن کی طرف (مُنہ کر کے) نماز پڑھو۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی سند میں امام ابن مبارک نے جناب بسربن عبید اللہ اور واثلہ بن اسقع کے درمیان ابو ادریس خولانی کے واسطہ کا اضافہ کر دیا ہے۔