سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ منوّرہ آیا تو میں نے (دل میں) کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا بغور مشاہد ضرور کروں گا۔ پھر بقیہ حدیث بیان کی۔ اور فرمایا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم بایاں پاؤں موڑ لیا اور دائیں پاؤں کو کھڑا کر لیا۔