سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو اپنے پیٹ کو رانوں اور بازوؤں کو پہلوؤں سے دور رکھتے تھے۔ جناب سری بیان کرتے ہیں کہ جنح اس کو کہتے ہیں کہ جو اپنے رُکوع و سجود میں پھیلاؤ اختیار نہیں کرتا۔ جناب نضر فرماتے ہیں، عرب کہتے ہیں کہ ھو جنح وہ کُبڑا ہے۔