سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں بھی اُن لوگوں میں شامل تھا جو (اسلام قبول کرنے اور دینی امور سیکھنے کے لیے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے تھے، تو میں نے کہا کہ میں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو دیکھوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کیسے پڑھتے ہیں۔ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «اللهُ أَكْبَرُ» کہا تو اپنے دونوں ہاتھوں کو بُلند کیا حتیٰ کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں کانوں کے برابر ہو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھا اور اُسے پکڑ لیا۔ پھر باقی حدیث بیان کی۔