سیدنا عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز مغرب کے نام کے بارے میں اعرابی تم پر ہرگز غالب نہ آجائیں“ فرماتے ہیں، اعرابی کہتے ہیں کہ وہ عشاء ہے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عبداللہ مزنی، وہ عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ ہیں۔