حضرت معدان بن ابی طلحہ یعمری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے ملا تو میں نے اُن سے عرض کی کہ مجھے ایسا عمل بتائیں جس سے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا فرمائے یا مجھے جنّت میں داخل فرما دے۔ کہتے ہیں کہ تین بار (میرے سوال کرنے کے باوجود) اُنہوں نے مجھے کوئی جواب نہ دیا پھر میری طرف متوجہ ہوئے تو فرمایا کہ سجدے کیا کرو بلاشبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کے لئے ایک سجدہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس (سجدے) کے ذریعے اُس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے اور اُس کی غلطی معاف کر دیتا ہے۔“ ابوعمار کہتے ہیں کہ ولید نے سجدہ کہا ہے، یعنی سین پر زبر روایت کی ہے۔