حضرت حمزہ بن عبداللہ بن عمر سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مسجد میں بلند آواز سے فرمایا کرتے تھے کہ مسجد میں بے فائدہ باتیں کرنے سے اجتناب کرو۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں مسجد میں رات گزارا کرتا تھا حالانکہ میں کنوارہ نوجوان تھا۔ اور کُتّے مسجد میں پیشاب کر دیا کرتے تھے اور مسجد میں آتے جاتے رہتے تھے اور وہ (صحابہ کرام) اس وجہ سے پانی نہیں چھڑکتے تھے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا) مطلب یہ ہے کہ کُتّے مسجد سے باہر پیشاب کرتے تھے، پیشاب کرنے کے بعد وہ مسجد میں گھومتے رہتے تھے۔