ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے دس ذوالحجہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی سواری پر بیٹھ کر کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حُکم دیا: ”مجھ سے اپنے حج کے احکام سیکھ لو کیونکہ مجھے معلوم نہیں، شاید کہ میں اپنے اس حج کے بعد حج نہ کرسکوں۔“