سیدہ خولہ بنت حکیم سلمیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی منزل پر اُترا پھر اس نے یہ دعا پڑھی: «أَعـوذُ بِكَلِـماتِ اللّهِ التّـامّاتِ مِنْ شَـرِّ ما خَلَـق» ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمّل وکامل کلمات کے ساتھ اللہ کی پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اللہ نے پیدا کی ہے۔“ تو اسے منزل سے روانہ ہونے تک کوئی چیز نقصان نہیں دیگی۔