1531. رمضان المبارک میں آرام دہ بستر پر نہ سونا مستحب ہے کیونکہ آرام دہ بستر پر سونے والے کو نرم و گداز اور آرام دہ بستر پر نہ سونے والے شخص کی نسبت گہری نیند آتی ہے اور وہ نفل نماز کے لئے بہت کم چاق و چوبند ہوتا ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رمضان المبارک شروع ہو جاتا تو آپ اپنی کمر کس لیتے پھر آپ رمضان المبارک ختم ہونے تک اپنے بستر پر نہ آتے۔