سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سفر میں تھے تو آپ کے صحابہ پر روزہ بہت شاق گزرا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری پر بیٹھے بیٹھے اسے نوش فرمایا جبکہ صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ رہے تھے۔