امام سفیان رحمه الله بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن قاسم سے پوچھا، کیا تم نے اپنے والد گرامی کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بوسہ لے لیتے تھے؟ تو وہ کچھ دیر خاموش رہے، پھر فرمایا کہ ہاں۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے یہ مکمّل باب کتاب الکبیر میں بیان کردیا ہے۔