سنن ابي داود: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ابوداود رحمہ اللہ تاثرات و تجاویز
Download
الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
کتاب: جہاد کے مسائل
Jihad (Kitab Al-Jihad)
73. باب فِي النَّهْىِ أَنْ يُتَعَاطَى السَّيْفُ مَسْلُولاً
73. باب: ننگی تلوار دینے کی ممانعت کا بیان۔
Chapter: Regarding The Prohibition Of Passing An Unsheathed Sword.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ننگی تلوار (کسی کو) تھمانے سے منع فرمایا ۱؎ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الفتن 5 (2163)، (تحفة الأشراف: 2690)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/300، 361) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : اسی طرح کوئی بھی ایسا ہتھیار لے کر راستہ میں یا مجمع میں چلنا جس سے نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو ممنوع ہے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: The Prophet ﷺ prohibited to hand the drawn sword.
USC-MSA web (English) Reference: Book 14 , Number 2582
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي (2163) أبو الزبير مدلس وعنعن وللحديث شواھد ضعيفة انوار الصحيفه، صفحه نمبر 95
● جامع الترمذي 2163 جابر بن عبد الله نهى رسول الله أن يتعاطى السيف مسلولا ● سنن أبي داود 2588 جابر بن عبد الله نهى أن يتعاطى السيف مسلولا
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 2588 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2588
فوائد ومسائل: کیونکہ اس طرح اندیشہ رہتا ہے کہ کسی کو لگ سکتی ہے یا چبھ سکتی ہے۔ اس لئے احتیاط ضروری ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2588
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2163
´ننگی تلوار لینے کی ممانعت کا بیان۔` جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ننگی تلوار لینے اور دینے سے منع فرمایا ۱؎ ۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2163]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یہ ممانعت اس وجہ سے ہے کہ ننگی تلوار سے بسا اوقات خود صاحب تلوار بھی زخمی ہوسکتا ہے، اور دوسروں کو اس سے تکلیف پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2163