کتاب سنن ابي داود تفصیلات
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
Fasting (Kitab Al-Siyam)
29. باب فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
29. باب: روزے کی حالت میں سینگی (پچھنا) لگوانے کی اجازت کا بیان۔
Chapter: Regarding The Allowance For That.
ثابت کہتے ہیں کہ انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم روزے دار کو صرف مشقت کے پیش نظر سینگی (پچھنا) نہیں لگانے دیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 426)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم 32 (1940) (صحیح)»
Narrated Anas: We would not allow a man who was fasting to get himself cupped due to abomination of hardship.
USC-MSA web (English) Reference: Book 13 , Number 2369
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
رواه البخاري (1940) من حديث ثابت به بغير ھذا اللفظ
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 2375 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2375
فوائد ومسائل:
یعنی سینگی لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، صرف اندیشہ ہوتا ہے کہ ضعف کی بنا پر اسے پریشانی ہو گی۔
لہذا کمزوری کا اندیشہ نہ ہو تو جائز ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2375