الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
Marriage (Kitab Al-Nikah)
11. باب هَلْ يُحَرِّمُ مَا دُونَ خَمْسِ رَضَعَاتٍ
11. باب: کیا پانچ گھونٹ سے کم دودھ پلانے سے حرمت ثابت ہو گی؟
Chapter: Does Breastfeeding Less Than Five Times Establish Fosterage?
حدیث نمبر: 2063
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا مسدد بن مسرهد، حدثنا إسماعيل، عن ايوب، عن ابن ابي مليكة، عن عبد الله بن الزبير، عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لا تحرم المصة ولا المصتان".
(مرفوع) حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَلَا الْمَصَّتَانِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک یا دو چوس حرمت ثابت نہیں کرتا۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الرضاع 5 (1450)، سنن الترمذی/الرضاع 3 (1150)، سنن النسائی/النکاح 51 (3312)، سنن ابن ماجہ/النکاح 35 (1941)، (تحفة الأشراف: 16189)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/31، 96، 216، 247)، سنن الدارمی/النکاح 49 (2297) (صحیح)» ‏‏‏‏

Aishah reported “The Messenger of Allah ﷺ as saying One or two sucks does not make marriage unlawful”.
USC-MSA web (English) Reference: Book 11 , Number 2058


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (1450)

   صحيح مسلم3590عائشة بنت عبد اللهلا تحرم المصة والمصتان
   سنن أبي داود2063عائشة بنت عبد اللهلا تحرم المصة ولا المصتان
   سنن ابن ماجه1941عائشة بنت عبد اللهلا تحرم المصة والمصتان
   سنن النسائى الصغرى3312عائشة بنت عبد اللهلا تحرم المصة والمصتان
   سنن النسائى الصغرى3313عائشة بنت عبد اللهلا تحرم الخطفة والخطفتان
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 2063 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2063  
فوائد ومسائل:
بلکہ جب تک پانچ مرتبہ (مذکورہ طریقے سے) دودھ پیے، حرمت رضا عت ثابت نہیں ہو گی۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2063   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3312  
´کس قدر دودھ پینے سے حرمت ثابت ہوتی ہے۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بار اور دو بار چھاتی کا چوسنا (نکاح کو) حرام نہیں کرتا ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3312]
اردو حاشہ:
احادیث میں مختلف الفاظ ہیں: [مَصَّةُ،إملاجة،خَطْفَة] وغیرہ۔ سب کا مفہوم ایک ہے‘ یعنی ایک دفعہ پستان منہ میں ڈال کر دودھ چوستے رہنا حتیٰ کہ پستان منہ سے نکال دیا جائے۔ بعض مسائل میں شریعت نے قلیل وکثیر میں فرق کیا ہے‘ جیسے ماء قلیل اور ماء کثیر‘ اسی طرح رضاعت کے مسئلے میں بھی قلیل وکثیر کا فرق ہے بایں طور کہ قلیل کو معتبر نہیں سمجھا گیا حتیٰ کہ دودھ پینا باضابطہ ہو۔ یہ طریق کار فطرت انسانیہ سے بھی مناسبت رکھتا ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3312   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3590  
امام صاحب اپنے تین اساتذہ سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک دو دفعہ دودھ چوسنے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3590]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مَصَّةٌ:
(ن۔
س)

ایک بار پستان چوسنا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3590   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.