سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز دو دو رکعت ہے۔ ہر دو رکعتوں میں تشہد (التحیات)ہے اور تضرع، خشوع اور مسکینی اختیارکرنا ہے۔ پھر تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھا لے، راوی کہتا ہے: ان کو اپنے رب کی طرف اٹھا لے، ان کے اندرونی حصے کا رخ اپنے چہرے کی طرف اے میرے رب! جس نے ایسا نہ کیا تو اس کی نماز ناقص ہے۔“