سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نافرمانی (کے کام میں)نذر نہیں ہے اور اس کا کفارہ، قسم والا کفارہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «جامع ترمذي: الأیمان والنذور: 1، باب ما جاء عن النبی صلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ أن لا نذر فی معصیة: 5/121، 122، 123، سنن ابوي داود، الأیمان: 19، باب من رأي علیه کفارة إذا کان فی معصیة: 3291، سنن ابن ماجة، الکفارات: 16، باب النذر فی المعصیة رقم: 2125، مسند طیالسي: 1/248، معاني الآثار، طحاوی: 3/133، مشکل الآثار، طحاوي: 3/37، تاریخ بغداد: 5/127۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»