الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:259
فائدہ: اس حدیث سے ٹھنڈا اور میٹھا پانی پینے کی اہمیت واضح ہوتی ہے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت زیادہ پسند تھا۔ سخت گرمی کے موسم میں ٹھنڈے پانی کی اہمیت سب پر عیاں ہوتی ہے، نیز سنن الترمذی (3358) میں ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے نعمتوں کے بارے میں جو سوال کیا جائے گا وہ یہ ہے کہ اسے کہا جائے گا: «الـم نـصـح لك جسمك ونرويك من الماء البارد» کیا ہم نے تیرے لیے تیرے جسم کو تندرستی نہیں دی تھی، اور ہم نے تجھے ٹھنڈے پانی سے سیراب نہیں کیا تھا؟ (شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو حسن کہا ہے، صحيح الجامع الصغير: 2022)
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 259