سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں جب میں کنوارا نوجوان تھا، تو رات کو مسجد نبوی میں سو جایا کرتا تھا، اس وقت مسجد میں کتے آیا جایا کرتے تھے اور لوگ اس کے بعد زمین پر معمولی سا چھڑکاؤ بھی نہ کرتے تھے۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح ، وهذا إسناد ضعيف لضعف صالح بن أبي صالح الأخضر ، وقوله : كنت أعزب شابا أبيت في المسجد ، أخرجه بنحوه مطولا : خ : 1121 ، و م : 2479 .