(حديث مرفوع) حدثنا وكيع ، حدثنا سعيد بن السائب ، عن داود بن ابي عاصم ، قال: سالت ابن عمر عن الصلاة بمني، قال: هل سمعت بمحمد صلى الله عليه وسلم؟ قلت: نعم، وآمنت به، قال: فإنه كان" يصلي بمني ركعتين".(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الصَّلَاةِ بِمِنًي، قَالَ: هَلْ سَمِعْتَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، وَآمَنْتُ بِهِ، قَالَ: فَإِنَّهُ كَانَ" يُصَلِّي بِمِنًي رَكْعَتَيْنِ".
داؤد بن ابی عاصم ثقفی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منٰی میں نماز کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: کہ کیا تم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سنا ہے، میں نے کہا، جی ہاں! میں ان پر ایمان لا کر راہ راست پر بھی آیا ہوں، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: پھر وہ منٰی میں دو رکعتیں پڑھتے تھے۔