سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ، حضرات شیخین رضی اللہ عنہم کے ساتھ اور چھ سال سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی منٰی میں نماز پڑھی ہے، یہ سب حضرات مسافروں والی نماز یعنی دو رکعتیں پڑھتے تھے، بعد میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ مکمل نماز پڑھنے لگے تھے۔