سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اور رقبٰی (کسی کی موت تک کوئی مکان یا زمین دینے) کی کوئی حیثیت نہیں ہے“ اور فرمایا: ”جس کے لئے عمریٰ رقبیٰ کیا گیا وہ اسی کا ہے، زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی۔“
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، حبيب بن أبى ثابت مدلس، وقد عنعن، وقد صرح عند عبدالرزاق أنه لم يسمع من ابن عمر إلا الحديث فى العمري، ولم يخبر عطاء فى العمري شيئا.