سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے آیت قرآنی: «﴿لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى﴾» [النجم: 18]”بلاشبہ یقیناً اس نے اپنے رب کی بعض بہت بڑی نشانیاں دیکھیں۔“ کی تفسیر میں مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کا ایک سبز ریشمی لباس دیکھا (جو جبرئیل علیہ السلام نے پہن رکھا تھا) اور جس نے افق کو گھیر رکھا تھا۔