حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک آدمی بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے والد صاحب بوڑھے ہو چکے ہیں، وہ حج نہیں کر سکتے (ان کے لئے کیا حکم ہے؟) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بتاؤ اگر تمہارے والد پر قرض ہوتا اور تم اسے ادا کرتے تو کیا وہ قبول نہ ہوتا؟“ اس نے عرض کیا: ضرور ہوتا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اللہ بڑا مہربان ہے، تم اپنے والد کی طرف سے حج کر لو۔“
حكم دارالسلام: حديث صحيح، شك مجاهد فى هذه الرواية باسم يوسف بن الزبير