حدثنا حجاج بن محمد ، قال: حدثني شعبة , عن يحيى بن الحصين ، قال: سمعت جدتي , تحدث: انها سمعت النبي صلى الله عليه وسلم بمنى , دعا للمحلقين ثلاث مرات , فقيل له: والمقصرين؟ فقال في الثالثة:" والمقصرين" .حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ , عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَدَّتِي , تُحَدِّثُ: أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى , دَعَا لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ , فَقِيلَ لَهُ: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ فَقَالَ فِي الثَّالِثَةِ:" والْمُقَصِّرِينَ" .
یحیٰی بن حصین اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تین مرتبہ یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حلق کرانے والوں پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں، تیسری مرتبہ لوگوں نے قصر کرانے والوں کو بھی دعا میں شامل کرنے کی دعا کی درخواست کی، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی شامل کر لیا۔