حضرت ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے گھر میں ایک بکری ذبح کی، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پاس پیغام بھیجا کہ اپنی بکری میں سے ہمیں بھی کچھ کھلانا، انہوں نے قاصد سے کہا کہ واللہ! اب تو ہمارے پاس صرف گردن بچی ہے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں بھیجتے ہوئے مجھے شرم آ رہی ہے، قاصد نے واپس جا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتا دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ گردن ہی بھیج دو، وہ بکری کا اچھا حصہ ہوتا ہے، خیر کے قریب ہوتا ہے اور گندگی سے دور ہوتا ہے۔“
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف لجهالة الفضل بن الفضل، و تفرد به أسامة بن زيد، ومثله لا يحتمل تفرده