حضرت عتبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہ نبوت میں عرض کیا اے اللہ کے نبی نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اپنی اہلیہ کے ساتھ " مشغول " تھا کہ جونہی میں نے آپ کی آواز سنی، میں نے اسے چھوڑا اور فوراً غسل کرکے آگیا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا غسل انزال سے واجب ہوتا ہے۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، المطلب بن عبدالله لا يعرف له سماع من أحد من الصحابة