حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہیں ان کی والدہ زینب بنت حمید نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم اسے بیعت کرلیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابھی یہ بچہ ہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور انہیں دعائیں دیں، وہ اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے صرف ایک بکری قربانی میں پیش کرتے تھے۔