سیدنا عمر جمعی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ فرما لیتے ہیں تو اس کی موت سے قبل اسے استعمال کر لیتے ہیں“، کسی نے پوچھا کہ ”استعمال“ سے کیا مراد ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اسے موت سے پہلے کسی نیک عمل کی توفیق دیتے ہیں، پھر اسی حال میں اسے اٹھا لیتے ہیں۔“
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لتدليس بقية بن الوليد، فمثله يحتاج إلى التصريح بالتحديث فى جميع طبقات الاسناد، وقد عنعن فى بعضها