وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الا ادلك على كلمة من تحت العرش من كنز الجنة لا حول ولا قوة إلا بالله يقول الله تعالى: اسلم عبدي واستسلم. رواهما البيهقي في الدعوات الكبير وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: أَسلَمَ عَبدِي واستسلم. رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيّ فِي الدَّعْوَات الْكَبِير
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسا کلمہ نہ بتاؤں، جو کہ عرش کے نیچے جنت کا خزانہ ہے، اور وہ ((لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ)) ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے اطاعت اختیار کر لی اور اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کر دیا۔ “ امام بیہقی نے دونوں روایتیں الدعوات الکبیر میں روایت کی ہیں۔ صحیح، رواہ البیھقی فی الدعوات الکبیر (۱ / ۱۰۱ ح ۱۳۵) و احمد (۲ / ۲۹۸، ۳۶۳)و النسائی (۱۳ و الکبری: ۹۸۴۱) و صححہ الحاکم (۱ / ۲۱) و احمد ۲ / ۵۲۰) و النسائی (۳۵۸) و الحاکم ۱ ۵۱۷) و فتح الباری (۱۱ / ۵۰۱)۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله: «صحيح، رواه البيھقي في الدعوات الکبير (101/1 ح 135) [و أحمد (298/2، 363) والنسائي في عمل اليوم والليلة (13 والکبري: 9841) و صححه الحاکم (21/1) ووافقه الذهبي وسنده حسن، عمرو بن ميمون صرح بالسماع عند أحمد (298/2) و للحديث طريق آخر عند أحمد (520/2) والنسائي في عمل اليوم والليلة (358) والحاکم (517/1) و الحديث قواه الحافظ في فتح الباري (501/11)]»