مشكوة المصابيح کل احادیث 6294 :حدیث نمبر

مشكوة المصابيح
كتاب الصوم
--. سورۂ فاتحہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2118
Save to word اعراب
وعن ابي سعيد بن المعلى قال: كنت اصلي في المسجد فدعاني النبي صلى الله عليه وسلم فلم اجبه حتى صليت ثم اتيته. فقلت يا رسول الله إني كنت اصلي فقال الم يقل الله (استجيبوا لله وللرسول إذا دعاكم) ثم قال لي: «الا اعلمك اعظم سورة في القرآن قبل ان تخرج من المسجد» . فاخذ بيدي فلما اراد ان يخرج قلت له الم تقل لاعلمنك سورة هي اعظم سورة من القرآن قال: (الحمد لله رب العالمين) هي السبع المثاني والقرآن العظيم الذي اوتيته. رواه البخاري وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ بْنِ الْمُعَلَّى قَالَ: كُنْتُ أُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ فَدَعَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم فَلم أجبه حَتَّى صليت ثُمَّ أَتَيْتُهُ. فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي كنت أُصَلِّي فَقَالَ أَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ (اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دعَاكُمْ) ثمَّ قَالَ لي: «أَلَا أُعَلِّمُكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ» . فَأَخَذَ بِيَدِي فَلَمَّا أَرَادَ أَن يخرج قلت لَهُ ألم تقل لأعلمنك سُورَة هِيَ أعظم سُورَةً مِنَ الْقُرْآنِ قَالَ: (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتهُ. رَوَاهُ البُخَارِيّ
ابوسعید بن معلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے بلایا، میں نے آپ کی آواز پر لبیک کہی، پھر میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نماز پڑھ رہا تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا اللہ نے نہیں فرمایا! جب اللہ اور اس کا رسول تمہیں بلائیں تو تم ان کی اطاعت کرو۔ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا میں، اس سے پہلے کہ تم مسجد سے باہر نکلو، تمہیں قرآن کی عظیم سورت نہ سکھاؤں؟ آپ نے مجھے ہاتھ سے پکڑ لیا، جب ہم نے مسجد سے باہر نکلنے کا ارادہ کیا تو میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا تھا کہ میں تمہیں قرآن کی عظیم تر سورت سکھاؤں گا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (الحمد للہ رب العالمین) سورۂ فاتحہ وہ سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔ رواہ البخاری۔

تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (4474)»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.