سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کٹ کر اللہ کی طرف ہوگیا، اللہ تعالیٰ اس کی تمام مشقتوں کا ذمّہ دار ہوجاتا ہے، اور وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اس کو خیال بھی نہیں ہوتا، اور جو دنیا کی طرف کٹ کر ہو جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو دنیا کے سپرد کر دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3359، والطبراني فى «الصغير» برقم: 321 قال الهيثمي: فيه إبراهيم بن الأشعث صاحب الفضيل وهو ضعيف وقد ذكره ابن حبان في الثقات وقال يغرب ويخطئ ويخالف وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 303)»