سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ نے کبھی اہلِ جاہلیت کی طرح کسی گناہ کا ارتکا ب کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں! اور میں وہ کام کرنے کو تیار تھا تو ایک دفعہ مجھ پر میری نیند غالب آگئی، اور دوسری دفعہ کچھ لوگوں کی باتوں نے مشغول کر لیا تھا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7615، والطبراني فى «الصغير» برقم: 921 قال الهيثمي: فيه من لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 226)»