سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں جنّت میں تمام عرب سے آگے جاؤں گا، اور صہیب جنّت کی طرف تمام روم سے پہلے جائیں گے، اور بلال جنّت میں تمام حبشہ والوں سے پہلے جائیں گے، اور سلمان تمام فارس سے پہلے جائیں گے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 7526، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3036، والطبراني فى «الصغير» برقم: 289، ضعيف الجامع برقم: 1315 قال ابن عدي: ليس يعرف هذا الحديث إلا لبقية عن محمد بن زياد، الكامل في الضعفاء: (2 / 259)»